• KHI: Partly Cloudy 20.1°C
  • LHR: Cloudy 9.4°C
  • ISB: Cloudy 12.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.1°C
  • LHR: Cloudy 9.4°C
  • ISB: Cloudy 12.8°C

ڈی کوک نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، پاکستان کیخلاف اسکواڈ میں شامل

شائع September 22, 2025
— فائل فوٹو: آئی سی سی
— فائل فوٹو: آئی سی سی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے تینوں فارمیٹ کی ٹیموں کا اعلان کردیا جبکہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے والے کوئنٹن ڈی کوک ون ڈے اور ٹی20 ٹیم میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے اپنی تینوں ٹیموں کا اعلان کردیا۔

کونٹن ڈی کوک کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ ڈی کوک نے 2023 کے ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا اور ان کا آخری وائٹ بال میچ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والا 2024 کا ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل تھا، جو بارباڈوس میں کھیلا گیا جس میں انہیں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

اگرچہ انہوں نے باضابطہ طور پر ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا، تاہم وہ کسی بھی اسکواڈ شامل نہیں تھے، البتہ وہ ٹی20 لیگز کھیلنے میں مصروف دکھائی دیے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کی ٹیم اکتوبر اور نومبر میں دورہ پاکستان کے دوران 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی20 میچز کھیلے گی۔

جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان ٹیمبا بووما انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔

علاوہ ازیں، میتھیو بریٹز ون ڈے ٹیم کے کپتان ہوں گے اور ڈیوڈ ملر کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، دونوں فارمیٹ میں سابق کپتان اور جارح مزاج وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی ہے۔

ٹیسٹ اسکواڈ

ایڈن مارکرم (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ٹونی ڈی زورزی، زبیر حمزہ، سائمن ہارمر، مارکو یانسن، کیشو مہاراج، ویان ملڈر، سینوران متھسامی، کگیسو ربادا، رائن ریکلٹن، ٹرسٹن سٹبز، پرینیلن سبریاین، کائل ویرین

ون ڈے اسکواڈ

میتھیو بریٹز (کپتان)، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، نندرے برگر، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ٹونی ڈی زورزی، ڈونووان فریرا، بیورن فورٹین، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لنگی نگیدی، نکابا پیٹر، لوہان-دری پریٹوریئس، سینیتھمبا کیشیلی

ٹی 20 اسکواڈ

ڈیوڈ ملر (کپتان)، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، نندرے برگر، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ڈونووان فریرا، ریضا ہینڈرکس، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لنگی نگیدی، نکابا پیٹر، لوہان-دری پریٹوریئس، اینڈائل سمیلان، لیزاڈ ولیمز

اس سے قبل، 2 جون 2025 کو جنوبی افریقہ کے ہارڈ ہٹر بیٹر ہنرک کلاسن نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

33 سالہ کرکٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انہوں نے وائٹ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کلاسن نے ون ڈے اور ٹی 20 ڈیبیو 2018 میں کیا تھا، اور اپنی برق رفتار بلے بازی سے دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام حاصل کیا، کلاسن نے 60 ایک روزہ میچز میں43.69 کی اوسط کے ساتھ 2 ہزار141 بنائے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025