• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

’سردار جی تھری‘ کی ریلیز پر تنازع بن گیا، میچز اب بھی کھیلے جارہے ہیں، دلجیت دوسانجھ

شائع September 25, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی فلم ’سردار جی تھری‘ کی ریلیز کے دوران پیدا ہونے والے تنازع پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں کوالالمپور میں میوزک کنسرٹ کے دوران اپنی فلم ’سردار جی تھری‘ پر پیدا ہونے والے تنازع پر اظہار خیال کیا۔

کنسرٹ کے دوران جب بھارت کا جھنڈا نظر آیا تو دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ یہ ان کے ملک کا جھنڈا ہے اور ہمیشہ اس کا احترام کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ان کی فلم ’سردار جی تھری‘ ریلیز ہوئی، تب بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچز کھیلے جارہے تھے اور اب بھی کھیلے جا رہے ہیں۔

انہوں نے 22 اپریل کے پہلگام سانحے پر بھی افسوس کا اظہار کیا، جس کے لیے بھارت پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے، جب کہ پاکستان نے اس الزام کی بار بار تردید کی ہے۔

دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ وہ پہلے بھی اور اب بھی دعا کرتے ہیں کہ جو بھی ذمہ دار ہے اسے سخت سزا ملے اور فرق یہ ہے کہ ان کی فلم حملے سے پہلے فلمائی گئی تھی، جب کہ میچز حملے کے بعد بھی کھیلے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جو پہلگام حملے اور مئی میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی سے پہلے ہوا، اس دوران ان کے پاس کئی جوابات اور وضاحتیں تھیں، لیکن انہوں نے خاموش رہنے کا انتخاب کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز کے وقت انہیں غدار قرار دیا گیا، لیکن ہر کوئی جانتا ہے کہ ایک پنجابی سردار کبھی بھی غدار نہیں ہو سکتا۔

رواں سال کے آغاز میں دلجیت دوسانجھ کو ہانیہ عامر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، اسی وجہ سے فلم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کی گئی۔

بھارتی فلمسازوں کی جانب سے دلجیت دوسانجھ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا، یہاں تک کہ ان کی بھارتی شہریت منسوخ کرنے کی درخواست بھی کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025