• KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

کاجول مذہبی تقریب کے دوران ہراسانی کا شکار، ویڈیو وائرل

شائع October 3, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول کو مذہبی و روایتی تقریب کے دوران ہراساں کیے جانے اور انہیں نامناسب انداز میں چھونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے اظہار برہم کیا۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کاجول کو تقریب میں بیٹی کے ہمراہ شرکت کرتے دیکھا گیا جب کہ تقریب میں دوسری معروف خواتین بھی شریک ہوئیں۔

’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق کاجول نے نیٹی نِیسا اور بہن تنیشا کے ساتھ سندور کھیلا کی تقریبات میں شرکت کی۔

مذکورہ روایتی تقریب سندور کھیلا ہندو بنگالی کلچر کی ایک خاص رسم ہے، جس میں شادی شدہ خواتین شرکت کرتی ہیں اور وہ ایک دوسرے پر سرسوں کا تل لگاتی ہیں۔

اسی تقریب کی سامنے آنے والی ویڈیوز میں کاجول کے ساتھ نامناسب حرکت کیے جانے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں جب کہ ایک ویڈیو میں ان کی بیٹی کو ان کا لباس بھی ٹھیک کرتے دیکھا گیا۔

تقریب کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کاجول کی بیٹی ان کی ساڑھی ٹھیک کرتی دکھائی دیں تاکہ تقریب کے دوران ان کا جسم لباس میں ڈھکا رہے۔

اسی تقریب کی وائرل ہونے والی متعدد مختصر ویڈیوز میں ان کے ساتھ ایک مرد کی جانب سے مبینہ طور پر نامناسب حرکت پر صارفین نے اظہار برہمی بھی کیا۔

بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیوز میں مندر میں موجود مرد کو کاجول کو نامناسب انداز میں چھوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرد نے اداکارہ کاجول کو سیڑھیوں سے اترتے وقت روکنے یا واپس اوپر جانے کے لیے روکنے کی کوشش کی اور اسی دوران مرد نے اداکارہ کے بازو سے انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرد نے اداکارہ کو نہ صرف بازو سے پکڑنے کی کوشش کی بلکہ مبینہ طور پر ان کی چھاتی کو بھی نامناسب انداز میں چھوا، جس پر کاجول بھی خفا ہوئیں اور اداکارہ کو ویڈیو میں غصے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مذہبی اور روایتی تقریب کے دوران اداکارہ کو مرد کی جانب سے ہراساں کیے جانے اور انہیں نامناسب انداز میں چھونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے مرد کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025