• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

ویمنز ورلڈکپ، جنوبی افریقی بیٹر نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے

شائع October 7, 2025
— فوٹو: آئی سی سی
— فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے دوران جنوبی افریقی بلے باز تزمین برٹز نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

بلیک کپیس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پروٹیز کو 232 رنز کا ہدف دیا، جو جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے 41 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقی بیٹر تزمین برٹز 101 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں، انہوں نے اس اننگز کی بدولت متعدد ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے۔

تزمین برِٹز ویمنز ورلڈکپ میں سینچری بنانے والی تیسری جنوبی افریقی بیٹر بن گئی ہیں، ان سے پہلے 2000 میں لنڈا اولیور اور 2013 میں ماریزان کیپ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

تزمین برٹز نے سال 2025 کی پانچویں ون ڈے سینچری بنائی جو کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ہے، انہوں نے بھارتی بیٹر سمرتی مندھانا کو پیچھے چھوڑا، جنہوں نے 2024 میں 4 سینچریاں بنائی تھیں اور 2025 میں بھی اب تک 4 سینچریاں بنا چکی ہیں۔

یہ جنوبی افیریقی بیٹر کے کریئر کی ساتویں سینچری تھی اور یوں انہوں نے تیز ترین 7 سینچریاں بنانے والی ویمن کرکٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا، انہوں نے اپنی ساتویں سینچری 41 ویں اننگز میں اسکور کی۔

اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کی میگ لیننگ کے پاس تھا جنہوں نے 44ویں اننگز میں 7 سینچریاں اسکور کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025