• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

حلال اور محنت کی عورت کی کمائی میں بھی برکت ہوتی ہے، فیصل قریشی

شائع October 9, 2025

اداکار فیصل قریشی نے اپنی کزن اداکارہ صائمہ قریشی کے عورت کی کمائی سے متعلق دیے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلال اور محنت کی سب کی کمائی میں برکت ہوتی ہے۔

صائمہ قریشی نے کچھ عرصہ قبل ایک بار پھر کہا تھا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، کیوں کہ کمانا عورتوں نہیں مردوں کا کام ہے۔

انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محنت سے پیسے کماتی ہیں، کاروبار کرتی ہیں لیکن آج تک اپنا گھر نہیں بنا سکیں لیکن ان کی جگہ کوئی مرد ہوتا تو وہ اپنا گھر بنا چکا ہوتا۔

اس سے قبل بھی صائمہ قریشی نے کہا تھا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی اور انہیں ایسے بیان پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

اب ان کے کزن اداکار فیصل قریشی نے ان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہ ہونے کا بیان صائمہ قریشی کی اپنی ذاتی رائے تھی، وہ اس پر کچھ نہیں کہیں گے۔

فیصل قریشی نے ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان خیال ہے کہ حلال اور محنت کی سب کی کمائی میں برکت ہوتی ہے، چاہے عورت محنت کرکے کمائے یا پھر کسی مرد کی کمائی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ حلال اور محنت کی کمائی میں خدا برکت نہ دے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہ ہونے کی صائمہ قریشی کی اپنی رائے تھی اور وہ ان کی ذاتی رائے پر کچھ نہیں کہیں گے لیکن ان کا تجربہ اور خیال ہے کہ عورت کی کمائی میں بھی برکت ہوتی ہے اور یہ بھی ان کی اپنی ذاتی رائے ہے۔

فیصل قریشی کے مطابق عورت کی کمائی میں برکت نہ ہونے کا بیان دینے پر دوسری خواتین کی رائے بھی سامنے آئی اور ہر کسی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اسی طرح صائمہ قریشی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ صائمہ قریشی اداکار کی کزن ہیں، دونوں کے والدین بھائی تھے، صائمہ اور فیصل قریشی کے والدین بھی شوبز سے وابستہ تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025