بیٹیاں میری زندگی کی خوشیوں اور کامیابیوں کا سبب ہیں، منیب بٹ
مقبول اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ ان کی بیٹیاں ان کی زندگی کی خوشیوں اور کامیابیوں کی وجہ ہیں۔
منیب بٹ نے حال ہی میں زارا نور عباس کے یوٹیوب پروگرام میں شرکت کی، جس کا پرومو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
پروگرام کے دوران منیب بٹ نے اپنی بیٹیوں کے بارے میں جذبات کا اظہار کیا۔
منیب بٹ نے کہا کہ ان کی زندگی میں خوشیوں اور کامیابیوں کا سلسلہ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد مزید بڑھ گیا ہے، جس کے لیے وہ خدا کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہر بیٹی کی پیدائش نے ان کی زندگی کو مزید روشن کیا اور جس بھی سال ان کے گھر بیٹی پیدا ہوئی، اس سال اللہ نے ان کے رزق اور کیریئر میں اور برکت دی۔
اداکار نے بتایا کہ ان کے ڈراموں کی کامیابی، نئے پروجیکٹس اور مالی استحکام کے اہم مواقع ہمیشہ انہی ادوار میں آئے جب ان کی بیٹیاں امل، میرال اور نیمل پیدا ہوئیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خاندان کے ساتھ گزارا گیا ہر لمحہ بے حد خوشی اور سکون سے بھرپور ہوتا ہے اور ایسا وقت دوبارہ نہیں آ سکتا۔
رواں سال اگست میں منیب بٹ اور ایمن خان کے ہاں تیسری بیٹی نیمل کی پیدائش ہوئی تھی، اس موقع پر بنائے گئے یوٹیوب ولاگ میں انہوں نے بیٹیوں کو خدا کی نعمت اور رحمت قرار دیا تھا۔
منیب بٹ اور ایمن خان نے 2018 میں شادی کی تھی، ان کی پہلی بیٹی امل 2019 میں پیدا ہوئی، جب کہ دوسری بیٹی میرال 2023 میں پیدا ہوئی۔











لائیو ٹی وی