• KHI: Partly Cloudy 21.2°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Cloudy 16.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.2°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Cloudy 16.2°C

نمرہ مہرا کا میوزک کمپنی پر دو سال تک دھوکا دیتے رہنے کا الزام

شائع October 10, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف گلوکارہ نمرہ مہرا نے اپنی ہی میوزک ویڈیوز ریلیز کرنے والی میوزک لیبل کمپنی پر مسلسل دو سال تک دھوکا دینے اور اپنے گانوں کے تمام رائٹس غیر قانونی طور پر دوسری کمپنی کو فروخت کرنے کا الزام عائد کردیا۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ انہیں میوزک لیبل ’بیانڈ ریکارڈز‘ نے گزشتہ دو سال سے کوئی معاوضہ نہیں دیا جب کہ غیر قانونی طریقے سے ان کے گانوں کے رائٹس بھی دوسری کمپنی کو فروخت کردیے۔

گلوکارہ نے نہ صرف میوزک لیبل کمپنی بلکہ اس کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جبران خان پر بھی دھوکا دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ دو سال تک ان کے جھانسے میں رہی۔

نمرہ مہرا کا کہنا تھا کہ مسلسل دو سال تک ان کے ساتھ جھوٹا بولا جاتا رہا، انہوں نے خود ہی اپنی میوزک ویڈیوز بنائیں، خود ہی اپنے انٹرویوز کروائے اور پھر ہر چیز تیار کرکے کمپنی کو دے دی، کمپنی ان چیزوں کا کریڈٹ لیتی رہی۔

ان کے مطابق ان سے وعدے کیے گئے تھے کہ ان کے ساتھ جلد معاہدہ ہوگا اور انہیں تمام حقوق اور معاوضہ ادا کیا جائے گا لیکن مسلسل دو سال تک ان کے ساتھ غلط بیانی کی جاتی رہی، انہیں دھوکا میں رکھا جاتا رہا۔

انہوں نے کہ اکہ وہ جب بھی میوزک کمپنی اور اس کے سی ای او سے پیسوں اور معاہدوں سے متعلق پوچھتیں تو بہانے کرکے ان کی بات کو ٹال دیا جاتا۔

گلوکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں معلوم ہوا کہ ان کی میوزک کمپنی نے ان کے تمام گانوں کے رائٹس دوسری کمپنی کو فروخت کردیے، جس پر انہیں صدمہ پہنچا اور اب وہ انصاف چاہتی ہیں۔

نمرہ مہرا نے کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ وہ ان کے وکیل نے میوزک لیبل کو نوٹس بھجوا دیا۔

گلوکارہ نے میوزک شخصیات سمیت دوسرے افراد سے اپیل کی کہ وہ ان کا ساتھ دیں، ان کا حق دلوانے میں ان کی مدد کی جائے۔

نمرہ مہرا کے الزامات پر تاحال میوزک لیبل نے کوئی رد عمل نہیں دیا جب کہ گلوکارہ کی ویڈیو پر متعدد شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور انہیں بہادر بھی قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025