• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

خوبصورتی بڑھانے کے لیے انجکشن لگوانے والی اداکارہ کو مارنے والی خاتون مجرم قرار

شائع October 10, 2025
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

امریکی عدالت نے جسمانی خوبصورتی بڑھانے کے لیے انجکشن لگوانے والی اداکارہ سنڈیانا سینٹینجلو کو مارنے والی خاتون کو مجرم قرار دے دیا، انہیں 5 نومبر کو سزا سنائی جائے گی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی کاؤنٹی کی خاتون لیبی ایڈم کو ہولی ووڈ اداکارہ سنڈیانا سینٹینجلو کی موت کے مقدمے میں قتل کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

اداکارہ کی موت ’بٹ‘ کولھے بڑھانے کے لیے سلیکون انجیکشن لگانے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

عدالت نے لیبی ایڈم کو دوسرے درجے کے قتل اور بغیر اجازت طبی عمل کرنے کے جرم میں مجرم ٹھہرایا، انہیں اائندہ ماہ سزا سنائی جائے گی۔

مجرم قرار پانے والی خاتون نے مارچ 2025 میں اداکارہ سنڈیانا سینٹینجلو کو ’بٹ‘ میں انجیکشن لگایا تھا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا اور وہ چند دنوں بعد شدید پیچیدگیوں کا شکار ہوکر چل بسی تھیں۔

انجکشن لگنے کے بعد اداکارہ سلیکون ایمبولزم (خون کی نالیوں میں لوتھڑے بن گئے تھے) کا شکار ہوئیں اور چل بسیں۔۔

سماعت کے دوران مجرم خاتون کے وکلا کا کہنا ہے کہ ایڈم نے انجیکشن نہیں لگایا بلکہ وہ صرف مشورے کے لیے موجود تھیں، اس کے ٹھوش شواہد موجود نہیں کہ انجکشن ان کی موکلہ نے ہی لگایا۔

دوسری طرف پراسیکیوٹرز اور تفتیش کاروں نے کہا کہ انجکشن لگانے والی خاتون کے متضاد بیانات اور ان کے اور سنڈیانا کے درمیان ملاقات کے بارے میں پیغامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ انہوں نے ہی اداکارہ کو انجیکشن لگایا تھا۔

اداکارہ کی موت سے قبل بھی مذکورہ خاتون پر دوسری خاتون کو انجکشن لگا کر مارنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا، 2024 میں بھی انجکشن لگانے والی خاتون ان کی کو کریسا راجپال نامی خاتون کو غیر منظور شدہ سلیکون انجیکشن لگا کر قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

کریسا راجپال نامی خاتون کی موت بھی اداکارہ میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی تھی، انہیں قتل کرنے والے خاتون اور ان کی بیٹی کو سزا بھی ملی تھی لیکن ایک جج نے انہیں الیکٹرانک نگرانی کے دوران گزارے وقت کے کریڈٹ کی وجہ سے رہا کر دیا تھا۔

سلیکون انجکشن کو امریکی محکمہ صحت نے منظور نہیں کیا اور ایجنسی نے خبردار کر رکھاا ہے کہ اس سے سنگین مضر اثرات اور یہاں تک کہ موت بھی ہو سکتی ہے۔

سلیکون انجکشن لگوانے والی اداکارہ زائد العمر تھیں اور وہ جسمانی خوبصورتی بڑھانے کی خاطر خاتون کے پاس گئی تھیں۔

اداکارہ نے متعدد امریکی ڈراموں، ویب سیریز اور چند فلموں میں بھی کام کیا، ان کی موت نے سب کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025