• KHI: Cloudy 21.2°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Cloudy 21.2°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

’میڈی بگو‘ فیم نادیہ لڑکا نہیں لڑکی ہے، شوہر کا دعویٰ

شائع October 13, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ’نادیہ میڈی سونی سوانی، میڈی بگو‘ کے ڈائلاگ کے ساتھ ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکر اچھو ڈان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیوی لڑکی ہے، لڑکا نہیں۔

حال ہی میں متعدد سوشل میڈیا صارفین اور نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹک ٹاک پر میاں اور بیوی بن کر ویڈیوز شیئر کرنے والے جوڑے کی لڑکی دراصل لڑکا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ویڈیوز میں نظر آنے والی نادیہ دراصل لڑکا ہے اور اس کا اصل نام نادر ہے۔

تاہم اب مذکورہ جوڑے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، جس میں شوہر نے دعویٰ کیا کہ ان کی دلہن لڑکی ہی ہے۔

اچھو ڈان اور نادیہ نے یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی، دونوں کےدرمیان اچھے تعلقات ہیں اور چند ماہ پہلے ایک ساتھ ویڈیوز بنانے لگے۔

اچھو ڈان کے مطابق ان کی اہلیہ کی تصاویر کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنا کر ان کی بیوی سے متعلق پھیلایا گیا کہ وہ لڑکا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیوی سے متعلق جھوٹ پھیلایا گیا، ان کی بیوی لڑکی ہی ہے۔

@achu.don.78670

نادیہ تیرے لیے سرکھی لے أیا

♬ original sound - Achu Don 7867

یوٹیوبر سے بات کرتے ہوئے نادیہ کا کہنا تھا کہ وہ اچھے کھانے بنا لیتی ہیں، تاہم وہ کم بات کرتی ہیں لیکن ان سے متعلق جھوٹ پھیلایا گیا کہ وہ لڑکا ہے۔

یوٹیوبر سے بات کرتے ہوئے اگرچہ اچھو ڈان نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیوی لڑکی ہے اور انہوں نے6 ماہ قبل شادی کی تھی لیکن انہوں نے نکاح نامہ اور اہلیہ کا شناختی کارڈ تک نہیں دکھایا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025