• KHI: Partly Cloudy 28.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20°C

پیسے دینے سے کچھ نہیں ہوتا، والد بھی اولاد کی ذمہ داری لے، علیزہ سلطان

شائع October 13, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل علیزہ سلطان نے کہا ہے کہ آج کل کے زمانے میں اولاد کی پرورش سے لے کر تعلیم تک تمام ذمہ داری ماں پر آچکی ہے، صرف پیسے دینے سے کچھ نہیں ہوتا، والد بھی اپنی اولاد کی ذمہ داری لے۔

اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ نے اپنی مختصر ویڈیو میں بچوں کی پرورش کرنے والی تنہا ماؤں کی مشکلات کا ذکر کیا۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ آج کل کے زمانے میں بھی بچوں کی تمام تر ذمہ داری والدہ پر آتی ہے، وہی بچوں کو اسکول چھوڑتی اور وہاں سے لے کر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے اسکول سے لے کر ان کی صحت کے معاملات تک تمام کام والدہ دیکھتی ہیں، بچوں کی پوری ذمہ داری ان پر ہوتی ہے اور والد کچھ نہیں کرتے۔

علیزہ سلطان نے اپنی مشکلات کا ذکر کیے بغیر کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، والد کو بھی اپنے حصے اور اپنی ذمہ داری کا کام کرنا چاہیے۔

ان کے مطابق بچوں کے والدین اگر الگ الگ ہوں تو بھی بچوں کو لے جانا اور لے کر آنا بھی والدہ کی ذمہ داری ہوتی ہے، دوسروں کو بھی اپنی ذمہ داری کا کام کرنا چاہیے۔

ماڈل نے کہا کہ پیسے دینے یا پیسوں سے کچھ نہیں ہوتا، والد کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے، وہ بھی بچوں کے معاملات کو دیکھیں۔

علیزہ سلطان کے مطابق پیسے کام میں ضرور آتے ہیں لیکن پیسے دینے سے کچھ نہیں ہوتا، ہر کسی کو اپنی ذمہ داری اور اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مختصر ویڈیو میں اپنی مشکلات، بچوں کا ذکر یا سابق شوہر کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں ںے طلاق یافتہ ماؤں کی جانب سے بچوں کی پرورش کرنے کی مشکلات پر گفتگو کی۔

علیزہ سلطان ماضی میں بھی بچوں کی پرورش کی مشکلات سے متعلق ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس بناتی آئی ہیں، تاہم وہ عام طور پر سابق شوہر کا نام نہیں لیتیں۔

علیزہ سلطان بیٹے اور بیٹی کی پرورش کر رہی ہیں، سابق شوہر فیروز خان انہیں بچوں کی کفالت سے متعلق عدالتی حکم پر معاوضہ فراہم کرتے ہیں۔

علیزہ سلطان اور فیروز خان میں 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کو دو بچے ایک بیٹا، ایک بیٹی ہیں، جن کی پرورش دونوں مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

علیزہ سلطان اور فیروز خان نے 2018 میں شادی کی تھی، اداکار نے طلاق کے دو سال بعد 2024 میں دوسری شادی کرلی تھی، تاہم عیلزہ سلطان نے تاحال دوسری شادی نہیں کی۔

علیزہ سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی عائد کیے تھے جب کہ دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی اور کفالت کا کیس بھی طویل عرصے تک زیر سماعت رہا اور ان کے کیسز تاحال عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025