• KHI: Clear 23.8°C
  • LHR: Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.1°C
  • KHI: Clear 23.8°C
  • LHR: Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.1°C

ویمنز ورلڈ کپ: بارش پاکستان کی جیت میں رکاؤٹ بن گئی، انگلینڈ کیخلاف میچ بےنتیجہ ختم

شائع October 15, 2025
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو

ویمنز ورلڈ کپ کے 16ویں میچ میں بارش پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف جیت میں رکاؤٹ بن گئی، مسلسل بارش کے باعث میچ بے نتیجہ ختم کر دیا گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستانی باؤلرز نے حریف بیٹرز کو ابتدا سے ہی جکڑ کر رکھا، 13 رنز پر انگلینڈ کی پہلی وکٹ گرنے کے بعد انگلش ٹیم سنبھل نہ سکی اور 25 اوورز میں اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 79 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا، جس کے بعد میچ کو 31،31 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

بارش تھمنے کے بعد انگلینڈ نے دورباہ بیٹنگ شروع کی اور مقررہ 31 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 31 اوورز میں 113 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا لیکن جب قومی ٹیم نے 6 اعشاریہ 4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 34 رنز بنائے تھےکہ دوبارہ بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا۔

اس دوران منیبہ علی نے ایک چوکے کی مدد سے 9 رنز بنائے جبکہ عمیمہ سہیل نے 19 رنز سکور کیے جس میں 4 چوکے بھی شامل تھے۔

میچ کی خاص بات پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ تھی، انہوں نے صرف 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال نے 16 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اپنا پانچواں میچ 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025