• KHI: Clear 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Clear 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

اسٹیتھو اسکوپ میں 200 سال بعد تبدیلی، اے آئی سے منسلک کرنے پر کام شروع

شائع October 16, 2025
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

ماہرین صحت کی جانب سے دل، سینے اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والے آلے اسٹیتھو اسکوپ کو 200 سال بعد تبدیل کرنے پر کام شروع کرکے اسے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے منسلک کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق طبی ماہرین اسٹیتھو اسکوپ کو اے آئی کی مدد سے بہتر بنانے میں مصروف ہیں اور اب تک کی ابتدائی تحقیق اور نتائج کے مطابق اے آئی کی مدد سے اسٹیتھو اسکوپ مختلف بیماریوں کی آوازوں کو انسانوں سے بہتر انداز میں پہچان سکتا ہے۔

محققین کے مطابق اے آئی کے امتزاج سے ڈاکٹرز اسٹیتھو اسکوپ کے ذریعے وہ آوازیں بھی سن سکتے ہیں جو عام کان سے شاید سنائی نہ دیں لیکن اے آئی کی مدد سے اسٹیتھو اسکوپ کو بہتر بنانے سے بیماری کی شخیص جلد ہو سکتی ہے۔

عام طور پر ڈاکٹر اس آلے سے دل کی آواز سنتے ہیں اور اگر کوئی غیر معمولی آواز ہو تو اس سے عندیہ ملتا ہے کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق تاہم بہت سی بیماریوں میں وہ تبدیلیاں جو آوازوں میں ہوتی ہیں، اتنی واضح نہیں ہوتیں کہ عام کان انہیں سن سکے، اس لیے اسٹھیتھو اسکوپ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیتھو اسکوپ سے حاصل ہونے والی آوازوں کو ڈیجیٹل سگنلز میں تبدیل کیا جائے اوراے آئی کی مدد سے ان کا تجزیہ کیا جائے تو اس سے معمولی اور باریک فرق کو بھی پہچانا جا سکتا ہے۔

اسی سلسلے میں ماہرین کی جانب سے اسٹھیتو اسکوپ کو اے آئی کے ذریعے بہتر بنانے کی تحقیق کے ابتدائی نتائج بتاتے ہیں کہ نئے طریقے سے اسٹیتھو اسکوپ اے آئی کی مدد سے صحت مند آوازوں کو 95 فیصد سے زیادہ درستگی سے پہچان سکتا ہے جب کہ مختلف دل کی بیماریوں کے درمیان فرق کرنے میں بھی تقریبا 85 فیصد درستگی رکھتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اے آئی ایسی تبدیلیاں بھی پکڑ سکتا ہے جو مرمر یا دیگر واضح آوازوں سے پہلے وقوع پذیر ہوتی ہیں، یعنی بیماری کی بہت جلد تشخیص ممکن ہو سکتی ہے۔

ابھی اسٹیتھو اسکوپ کو اے آئی سے منسلک نہیں کیا گیا، تاہم اس ضمن میں ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، جس کے بعد اسے اے آئی سے منسلک کرکے تقریبا 200 سال بعد اسے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025