• KHI: Clear 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Clear 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

ایشین کپ فٹسال کوالیفائر: پاکستان کو عراق کے ہاتھوں بدترین شکست

شائع October 18, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

سعودی عرب کے شہر عَنَک میں اے ایف سی فٹسال ایشیا کپ کے پہلے ہی کوالیفائر میں پاکستان کو عراق کے ہاتھوں 1-8 سے بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آٹھوں گروپوں کے فاتح براہِ راست اگلے سال انڈونیشیا میں ہونے والے فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گے، جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والی سات دوسرے نمبر کی ٹیمیں بھی اگلے مرحلے میں جائیں گی، پاکستان اپنا اگلا میچ سعودی عرب کے خلاف کھیلے گا، جبکہ عراق کا مقابلہ چائنیز تائپے سے ہوگا۔

پاکستان نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے ہی منٹ میں گول کا موقع ملا، مگر یوسف احمد کی کوشش دائیں پوسٹ کے باہر چلی گئی، دوسری جانب طارق زیاد سلیمان نے ایک خطرناک شاٹ لگائی جسے محمد طاہر نے گول ہونے سے بچا لیا۔

عراق کو آٹھویں منٹ میں موقع ملا، جب زیاد سلیمان نے بال چھین کر ال عقیلی کو دی، جس نے سالم الحسینات کو پاس دیا اور اس نے آسانی سے گول کر دیا۔

اس کے بعد سالم الدرّاجی نے ایک غلط پاس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زبردست دوڑ لگائی اور طاقتور شاٹ کے ساتھ گیند کو جال میں پہنچایا۔ بعد میں 28ویں منٹ میں اس نے ایک اور شاندار شاٹ کے ذریعے اپنا دوسرا گول کر دیا۔

دو منٹ بعد الحسنات نے کارنر سے ملنے والی گیند پر والی لگاتے ہوئے اپنا دوسرا اور ٹیم کا پانچواں گول کر دیا، جبکہ مصطفی احسان ال بیاتی نے چند لمحوں بعد ہی ایک اور گول داغ دیا۔

پاکستان نے 34ویں منٹ میں محمد علی خان کے ذریعے خسارہ کم کیا، لیکن عراق نے جلد ہی سالم الدرّاجی اور حارث سعد العُبیدی کے گولوں کے ذریعے اپنی برتری مزید بڑھاتے ہوئے 1-8 سے شاندار کامیابی حاصل کی اور اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025