• KHI: Partly Cloudy 22.8°C
  • LHR: Fog 13.4°C
  • ISB: Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.8°C
  • LHR: Fog 13.4°C
  • ISB: Cloudy 14.7°C

کراچی: قرضوں میں جکڑے بے روزگار باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو ذبح کردیا

شائع October 21, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ج کوثر نیازی کالونی میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات واردات پیش آئی، قرضوں میں جکڑے بے روزگار باپ نے 2 بیٹیوں کو ذبح کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حیدری مارکیٹ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک جی کوثر نیازی کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا۔

حیدری مارکیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا، جس نے اپنی 10 سالہ بیٹی زینب اور 11 سالہ بیٹی عالیہ کو بےدردی سے ذبح کر کے قتل کیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا، اس پر مختلف کمیٹیوں کے واجبات تھے جنہیں وہ بےروزگاری کے باعث ادا نہ کر سکا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر پولیس موقع پر پہنچی، کرائم سین یونٹ اور دیگر افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اکبر کے 6 بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور 5 بیٹیاں شامل ہیں، جب کہ مقتولہ زینب اور عالیہ تیسرے اور چوتھے نمبر کی بیٹیاں تھیں، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال اگست میں کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون نے اپنے 2 کمسن بچوں کو ذبح کر دیا تھا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی) ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا تھا کہ ادیبہ نامی خاتون نے اپنے 43 سالہ شوہر غفران خالد سے طلاق کے مسئلے پر اپنے دو بچوں، 8 سالہ ضرار اور 4 سالہ سامعہ کو تیز دھار چاقو سے قتل کر دیا۔

سید اسد رضا نے مزید کہا کہ بچوں کی گلا کٹی ہوئی لاشیں خیابانِ مجاہد کی 10ویں اسٹریٹ پر واقع ایک گھر سے برآمد ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025