اٹلی کا پاکستانی کارکنوں کیلئے 10 ہزار سے زائد ملازمتوں کا اعلان
اسلام آباد: اٹلی نے آئندہ تین برسوں کے دوران پاکستانی کارکنوں کو 10 ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت اٹلی نے پاکستان کے لیے لیبر کوٹہ مختص کر دیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت 10 ہزار 500 پاکستانی کارکنوں کو مختلف شعبوں میں روزگار دیا جائے گا، جن میں شپ بریکنگ، مہمان نوازی، صحت، زراعت، ویلڈنگ، ٹیکنیشنز، باورچی، ویٹرز، ہاؤس کیپنگ، نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشنز اور فارمنگ شامل ہیں۔
ہنر مند اور نیم ہنر مند پاکستانی افراد ان شعبوں میں ملازمت کے لیے اٹلی جائیں گے۔ ہر سال 3 ہزار 500 پاکستانی کارکن سیزنل اور غیر سیزنل کوٹے کے تحت بیرون ملک روزگار حاصل کریں گے۔
ان میں سالانہ 1 ہزار 500 پاکستانی موسمی کوٹہ جبکہ 2 ہزار غیر موسمی کوٹہ کے تحت جائیں گے۔ اٹلی پہلا یورپی ملک ہے جس نے پاکستان کے لیے مخصوص طور پر ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا ہے۔
پاکستان اور اٹلی کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔












لائیو ٹی وی