• KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C

ملالئے کیلئے کینیڈا کی اعزازی شہریت

شائع October 17, 2013

۔فائل فوٹو—
۔فائل فوٹو—

اوٹاوا: کینیڈا نے تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ طالب علم ملالئے یوسف زئی کو اعزازی شہریت دینے کی پیشکش کی ہے۔

کینیڈین حکومت نے یہ اعلان بدھ کو اگلے دو سال کے لیے اپنی ترجیحات بیان کرنے کے دوران کیا۔

'کینیڈا نوجوان لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر ملالئے کی مثالی حوصلہ مندی کو سراہتا ہے'۔

اس پیش رفت کے بعد ملالئے کا شمار جنوبی افریقہ کے نیلسن منڈیلا اور میانمار کی آن سان سو کی جیسی عالمی شخصیات ہو جائے گا، جنہیں کینیڈا نے اعزازی شہریت دے رکھی ہے۔

کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ : بدی اور ظلم کی شکست دینے والی ملالئے استحصال کے شکار لوگوں کے حق میں دلیری سے کام لے رہی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

sisa Oct 17, 2013 04:41pm
yar mujhe samajh main nahi ata ye Malala ne kya kia he? will you please eleborate?

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025