• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

آسٹریلیا: یوکلپٹس کے درختوں میں سونے کے ذرات دریافت

شائع October 23, 2013

یوکلپٹس کے درخت۔ — فائل فوٹو
یوکلپٹس کے درخت۔ — فائل فوٹو

سڈنی: آسٹریلوی محققین نے کہا ہے کہ انہوں نے یوکلپٹس کے درختوں میں سونے کے چھوٹے چھوٹے ذرات دریافت کیے ہیں جو انہوں نے زیر زمین موجود ذخائر سے جڑوں کے ذریعے جذب کیے تھے۔

دولت مشترکہ کے سائنس دانوں اور انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن کی آسٹریلیا کے مغربی اور خوش پوش علاقے کال گورلی میں کی گئی تحقیق کے مطابق 18 ویں صدی عیسوی تک یہ علاقہ سونے کے ذخائرکا مرکز تھا جس کے زیر زمین پائے جانے والے ذرات کو یوکلپٹس درختوں نے جذب کر لیا۔

سائنس دانوں نے بتایا کہ ان درختوں کی جڑیں زیر زمین درجنوں میٹر تک پھیل جاتی ہیں جو کہ ہائیڈرالک پمپ کے طور پر کام کرتے ہوئے سطح زمین کے نیچے سے نمکیات اور دیگر معدنیات جذب کر کے درخت کے اوپر والے حصے کو فراہم کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت سونا ان پودوں کیلئے زہر کی مانند ہے تاہم سونے کو جذب کرنے کے بعد درخت اسے پتوں اور ٹہنیوں کی طرف منتقل کردیتے ہیں، جہاں سے یہ باآسانی پتے گرنے یا ٹہنیوں کو کاٹنے سے نکل جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025