سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف۔ اے پی پی تصویر
سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف۔ اے پی پی تصویر

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد مِں نیب چیئرمین چوہدری قمر زمان کی سربراہی میں نیب بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے رینٹل پاور کیس کے تحت دائر کیا جائے گا۔

نیب نے نوڈیرو ٹو پاور پلانٹ کی مشینری ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر 9 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور سندھ بیورو کو اسٹیل مل کرپشن کیس کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیب بورڈ نے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام کے خلاف بھی انکوائری کرنے کی منظوری دی ہے۔

کیسکو حکام کے خلاف یہ فیصلہ ادارے میں  280 افراد کی بھرتی کرنے کے خلاف کیا گیا۔

احتساب بورڈ نے کے پی کے کے سابق وزیر مال سید مرید کاظم اور سابق ریوینو بارڈ ممبر احسان اللہ کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں