• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

ہیپی برتھ ڈے ایش

شائع November 1, 2013

نیلی آنکھوں والی ایشوریا رائے سد ابہار خوبصورتی کے حوالے سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں۔

خوبرو اداکار یکم نومبر 1973 کو ہندوستان کے شہر مینگلور میں کرشنا رائے راج کے گھر میں پیدا ہوئی۔

اپنی خوبصورت آنکھوں کے ذریعے لاکھوں دلوں کو جیتنے والی ایشوریا نے شوبز کی دنیا میں بطور ماڈل قدم رکھا اور 1994 میں ملکۂ حسن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔

فلمی کریئر کا آغاز تامل فلم 'ارووار' سے کیا، ابتدائی برسوں میں کئی فلموں میں کام کیا لیکن وجۂ شہرت سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'ہم دل دے چکے صنم' بنی۔

انہیں شاندار اداکاری پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جبکہ کئی بین الاقوامی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

ایشوریا رائے نے اپنے عروج کے دور میں ہی بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ 20 اپریل 2007 کو شادی کرلی، جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

شادی کے بعد انہوں نے فلموں میں کام کرنا کم کردیا ہے تاہم ان کی فلم 'جودھا اکبر' اور 'روبوٹ' کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ وہ پہلے کی طرح مقبول ہیں۔

انھوں نے ہالی وڈ کی فلم 'برائڈ اینڈ پر یجوئیڈس' میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ہالی وڈ میں بھی خود کومنوایا اور فلمی افق کے سب سے تابناک ستارے کی حیثیت اختیار کرلی، ایش کی کامیابیوں کا سفر تاحال جاری ہے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025