کمال، دھمال، مالامال

17 اگست 2012

ہدایتکار پریا درشن کی نئی فلم "کمال دھمال مالامال" کا ٹریلیر ریلیز کردیا گیا ہے۔

ایک عرصے سے کامیڈی فلموں سے دور رہنے والے پریا درشن اپنی آخری فلم تیز کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد زبردست انداز میں واپس آ رہے ہیں ۔

کمال کاسٹ، دھمال اسٹوری اور مالامال گانوں سے بھرپور یہ فلم اٹھائیس ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی کاسٹ میں اوم پوری، شریاس تلپاڈے اور پاریش راول کے ساتھ نانا پاٹیکر بھی جلوہ گر ہوں گے۔