خیبرایجنسی: مارٹر گولہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک
پشاور: ذرائع کے مطابق بروز جمعہ خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ شلوبر میں ایک گاڑی پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے گاڑی پر مارٹر گولہ گرنے سے اور فائرنگ کے نتیجے میں تین بچے اور دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شلوبر کے علاقے میں ممکنہ آپریشن کے پیش نظر دس مئی تک مقامی لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
جس کے بعد شدت پسندوں کے خلاف ممکنہ آپریشن شروع کیا جانا تھا۔
سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے خالی کرانے کے بعد یہ جگہ ریڈ زون میں شامل ہے اور شدت پسندوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ہورہی ہے۔
ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد اس علاقے میں باقی رہنے والے لوگ زیادہ تر شدت پسندوں کے حمایتی ہیں۔
سیکورٹی فورسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس علاقے میں رہائشی مکانات پر بھی سیکورٹی فورسز کی طرف سے فائرنگ کی جارہی ہے اور یہ واقعہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پیش آیا ہے۔