مردان میں پولیس موبائل پر حملہ، چھ افراد زخمی
مردان: مردان میں پولیس موبائل ٹیم کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چارپولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مردان میں نوشہرہ روڈ پر تھانہ شیخ ملتون کی حدود میں نامعلوم شرپسندوں نے پولیس موبائل ٹیم پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب اہلکار کھانا کھانے میں مصروف تھے،
دستی بم حملے سے چار اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
زخمیوں کو کمپلیکس ہسپتال شیخ ملتون پہنچایا گیا جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔











لائیو ٹی وی