'موسیقی کی دنیا کا گاڈ فادر'

شائع December 12, 2012 اپ ڈیٹ December 12, 2012 11:55am

ہندوستان کے نامور ستار نواز  پنڈت روی شنکر بانوے سال کی عمر میں بدھ کی صبح امریکہ کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

شنکر کو مشہور بینڈ ‘دی بیٹلز’ کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔

ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے انہیں قومی اثاثہ اور ملکی ثقافت کا عالمی سفیر قرار دیا ہے۔