klf-afsaanay-ki-baatain-asiffarukhi-670
انتظار حسین گزشتہ سال منعقدہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کی ایک تقریب کے دوران آصف فرخی کے ساتھ محو گفتگو ہیں۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

جئے پور: پاکستان کے انتظار حسین کو مردوں کے بین الاقوامی بُکر پرائز (فکشن) کے لیے دس مصنفوں کی فہرست میں نامزد کیا گیا ہے۔

انتظار حسین کے علاوہ قابل ذکر ناموں میں امریکی مصنف میریلینی رابنسن، چین کے یان لیانکے، اسرائیل کے اہرون ایپلفلڈ شامل ہیں۔

یہ ایوارڈ برطانیہ کے معروف مصنفین کے انعام کا ایک حصہ ہے۔ یہ انعام کسی بھی قومیت کے ایسے مصنفین کو دیا جاتا ہے، جن کا کام انگریزی زبان میں موجود ہو۔

اس انعام کے لیے نامزد مصنفین کا اعلان جمعرات کو جئے پور لٹریری فیسٹیول میں کیا گیا۔

فہرست میں امریکہ کی لائیڈا ڈیوس ، فرانس کی میری انڈیے، اور ہندوستانی ادیب یو۔آر۔ انانتھامرتھے، کینیڈا کے جوزف نوواکووِچ، روس کے ولادیمیر سوروکن اور سوئٹزرلینڈ کے پیٹر اسٹام شامل تھے۔

پچھلے سال کینیڈا کے ایلس مونرو، نائجیریا کے چنوا اچی بے اور امریکہ کے فلپ روتھ نے پچانوے ہزار ڈالرز کا انعام جیتا تھا۔

اس سال انعام جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان لندن میں بائیس مئی کو کیا جائے گا۔

پانچ افراد پر مشتمل ججز کے پینل کے چیئرمین کرسٹوفر رکس نے بتایا کہ تقریباً ایک سو پچاس مصنفین کے نام مقابلے میں شامل کیے گئے تھے، جن میں سے دس کا نام منتخب کیا گیا ہے۔

مصنفین کا یہ بین الاقوامی انعام ہر دو سال کے بعد ایسے بقید حیات مصنفوں کو دیا جاتا ہےجنہوں نے انگریزی میں کتابیں تحریر کی ہوں یا پھر ان کی کتابوں کے انگریزی تراجم دستیاب ہوں۔

تبصرے (0) بند ہیں