• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

بارہ ربیع الاول پر ملک بھر میں جلوس اور ریلیاں

شائع January 25, 2013

کوئٹہ میں بارہ ربیع الاول پر نکالے گئے ایک جلوس کے شرکا۔ رائٹرز تصویر
کوئٹہ میں بارہ ربیع الاول پر نکالے گئے ایک جلوس کے شرکا۔ رائٹرز تصویر

کراچی:  ملک بھر میں  نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے جلوس ، نعت خوانی اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں کی شاہراہوں پر ریلیاں اور مختلف جلوس نکالے جارہے ہیں۔

جلوسوں کے شرکا نعت اور درود پڑھتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جارہے ہیں۔ جلوس میں شامل بچے بوڑھے اور جوان اپنے اپنے انداز سے عقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔

  کراچی میں مختلف علاقوں سے جلوس نکالے گئے جو ایم اے جناح روڈ پر مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے۔ بچوں اور خواتین کے جلوس میں شرکت پر پابندی لگائی گئی تھی تاہم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کراچی میں بارہ ربیع الاول پر گاڑی کی سجاوٹ کا ایک منظر۔ فائل تصویر
کراچی میں بارہ ربیع الاول پر گاڑی کی سجاوٹ کا ایک منظر۔ فائل تصویر

کراچی میں عید میلادالنبی کے جلوس کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئےہیں۔  پانچ ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کیاگیاہے۔ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی کراچی سمیت کئی علاقوں میں موبائل سروس بند ہونے کے ساتھ ساتھ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بلوچستان بھر میں بھی عیدمیلادالنبی کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔ کوئٹہ میں مختلف علاقوں سے نکالے گئے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوئے جو منان چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ پولیس اور ایف سی کے تین ہزار کے قریب اہلکار تعینات کئے

لاہور میں جشن عیدمیلادالنبی کا جلوس سینیٹر جہانگیربدر کی قیادت میں ریلوے اسٹیشن سے نکالا گیا۔ جلوس پرانی انارکلی اور بھاٹی گیٹ سمیت مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا داتادربار پر ختم ہوگا۔ پنجاب بوائز اسکوائٹس اور نجی سیکیورٹی اہلکار جلوس کی سیکیورٹی پر معمور ہیں۔

پشاور میں بھی عیدمیلادالنبی کے جلوس محبت و عقیدت سے نکالے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر نمازجمعہ کے بعد شہر سیل کردیا گیا۔ مختلف مقامات پر تیرہ سو سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا۔ جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے ہیں جہاں سے مکمل تلاشی کے بعد لوگوں کو شامل ہونے دیا جارہا ہے۔ خیبرایجنسی سے بھی عیدمیلاد النبی کا ایک جلوس پشاور کے مرکزی جلوس میں شامل ہوا۔

اس موقع پر پورے پاکستان میں مساجد اور دیگر عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025