امریکہ، عمر رسیدہ افراد میں خودکشی کا رجحان: واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن: امریکہ میں روزانہ 22 ریٹائرڈ فوجی خودکشی کر رہے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ میں نہ صرف ریٹائرڈ فوجی خودکشیاں کر رہے ہیں بلکہ 55 سال کے عمر رسیدہ عام افراد میں بھی خود کشی کرنے کا رجحان پایا گیا ہے۔
سن دو ہزار سات کے بعد خودکشی کی شرح 20 فیصد سے بڑھ گئی۔ 4 لاکھ فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔
جمعہ کو امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نئی سرکاری تحقیق کے مطابق امریکہ میں ریٹائرڈ عمر رسیدہ فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
ریٹائرڈ فوجیوں کے ادارے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ عراق، افغانستان اور دیگر ممالک میں جنگوں میں حصہ لینے والے ریٹائرڈ امریکی فوجی اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگیاں ختم کر رہے ہیں۔
یہ رجحان حاضر سروس فوجیوں کے اوپر منفی اثرات چھوڑ رہا ہے۔ 1999ء سے لے کر اب تک 4 لاکھ فوجیوں کی ہلاکت کے سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ 14 سالوں کے دوران 4 لاکھ فوجیوں کی مبینہ ہلاکتوں بارے 2 سال تک تحقیق کی گئی ہے۔
یہ تحقیق 42 میں سے 21 ریاستوں میں کی گئی ہے۔ امریکہ میں ریٹائرڈ فوجیوں کیلئے سرکاری ادارے نے تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو ارسال کر دی ہے جس میں حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ خود کشیوں کے رجحان پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔












لائیو ٹی وی