• KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

فارنسک معائنے کیلیے کامران فیصل کی قبر کشائی

شائع February 2, 2013

ملتان: فارنسک ماہرین نے رینٹل پاور کیس کی تحقیقاتی افسر کامران فیصل کی قبر کشائی کر کے ان کی لاش باہر نکال لی ہے۔

چھ رکنی ٹیم کے سربراہ رانا نصیر نے ہفتے کو اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے آزادانہ تحقیقات کیلیے کامران فیصل کی قبر کشائی کر کے ان کی لاش باہر نکال لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ پر شکوک و شبہات کے باعث پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی نے قبر کشائی کر کے لاش نکالنے کا فیصلہ کیا۔

ایک اور آفیشل کے مطابق قبر کشائی کر کے لاش نکالنے کا مقصد یہ پتہ لگانا ہے کہ آیا کامران فیصل نے خود کشی کی یا انہیں قتل کیا گیا۔

ایک مقامی مجسٹریٹ محمد شفیق کے مطابق ہم قبر سے لاش نکالنے کے بعد اس بات کا جائزہ لے رہیں کہ کامران فیصل نے خود کشی کی یا انہیں قل کیا گیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے رینٹل پاور کیس اسکینڈل میں وزیر اعظم کی گرفتاری کے حکم کے تین دن کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے نیب کے افسر کامران فیصل کی گورنمنٹ ہاسٹل میں ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی لاش ملی تھی۔

پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق کامران فیصل نے خودکشی کی تھی تاہم کامران کے اہلخانہ اور دوستوں نے کا ماننا ہے کہ انہین قتل کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025