• KHI: Clear 24.9°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C
  • KHI: Clear 24.9°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C

خطہِ پوٹھوار کے چار عہدے

شائع June 22, 2012

Gen-kayani-670
چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی۔—فائل فوٹو

اسلام آباد : خطہ پوٹھوار سے پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف کی وزیراعظم کےلئے نامزدگی کے بعد یہ خطہ پاکستان کے چار اہم ترین سیاسی و عسکری عہدے حاصل کرنے میں بازی لے گیا ہے۔

نامزد وزیر اعظم کے علاوہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، چیئرمین سینٹ نیئرحسین بخاری اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کا تعلق اسی خطے سے ہے۔

اس خطے کے بڑے اضلاع میں اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی، اور اسلام آباد شامل ہیں۔

راجہ پرویز اشرف کا تعلق ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان سے ہے، جنرل کیانی اور لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کا تعلق ضلع راولپنڈی سے جبکہ نیئرحسین بخاری کا تعلق اسلام آباد کے دیہی علاقے ملپور سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025