فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد : پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے پہلے نجی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) لاریب انرجی لمیٹڈ۔84 میگاواٹ نیو بونگ ہائیڈروپاور پراجیکٹ نے پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر بات کرتے ہوئے حبکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر اقبال سوبانی نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کو سستی بجلی اور توانائی کا تحفظ فراہم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ  یہ منصوبہ ہر سال 540 جی ڈبلیو ایچ گرین انرجی نیشنل گرڈ کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی سے 25 سالہ پاور پرچیز ایگریمنٹ کے تحت فراہم کرے گا۔

اس کے این بی ای، ایچ پی پی دیگر فوائد میں 135,000 ٹن آئل امپورٹ کا متبادل جس سے 100 ملین ڈالر سالانہ سے زائد کی بچت اور کاربن کے اخراج میں کمی شامل ہیں۔

ظفر اقبال سوبانی نے کہا کہ یہ منصوبہ 42 ماہ میں مکمل ہونا تھا لیکن یہ دو ماہ قبل مکمل ہو گیا جس کا موازنہ ادہائیور یور امریکہ پر بننے والے اس طرح کے منصوبے سے کیا جائے جو 191 میگاواٹ واٹ کا منصوبہ ہے اور جو این بی ای سے ایک سال قبل شروع ہوا مگر اس منصوبے کی پیداوار میں ابھی ایک سال مزید درکار ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ آزاد کشمیر ہائیڈرو الیکٹرک بورڈ کے پرائیویٹ پاور سیل کے اس منصوبے کے ترقیاتی سفر میں ساتھ دینے پر بھی شکریہ گزار ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں