مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کی آج سماعت

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج سابق فوجی آمر پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کی سماعت ہو گی۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں اعلیٰ عدلیہ کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
حکومت نے عدالت سے کہا تھا کہ کیا وہ سابق آمر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا چاہتی ہے۔
سابق آرمی چیف اور ریٹائرڈ جنرل اس وقت چک شہزاد کے فارم ہاؤس میں رہائش پذیر ہیں جسے گزشتہ ہفتے سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔
قانونی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ مقدمہ جمہوری حکومت کو ختم اور آئین کو معطل کرنے کے شوقین فوجی آمروں کی روک تھام کا سبب بنے گا جبکہ کچھ سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ اس کیس کے بعد ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اتوار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ ٹرائل ریاست کے کسی مخصوص ادارے کے خلاف نہیں ہونا چاہیے۔
شجاعت مشرف کے نو سالہ(1999-2008) غیر قانونی دور حکومت میں ایک اہم اتحادی تصور کیے جاتے تھے۔










لائیو ٹی وی