کیا آپ ایسے کسی گھر میں رہ سکتے ہیں؟
کچھ لوگوں کے لیے ڈربے نما فلیٹ میں رہنا مشکل ہوگا، مگر بیشتر افراد غربت یا دیگر وجوہات کی بناءپر وہاں رہنے پر مجبور ہیں۔
کیا آپ ایسے کسی گھر میں رہ سکتے ہیں؟
دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگ دیہات سے شہروں میں منتقل ہورہے ہیں، لیکن ہماری زمین کا حجم ویسا کا ویسا ہی ہے اور اس میں اضافہ نہیں ہورہا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے نتیجے میں شہروں میں بننے والے اپارٹمنٹس چھوٹے سے چھوٹے ہوتے جارہے ہیں اور وہاں رہائشی انتظامات مشکل ہوگئے ہیں۔
کچھ لوگوں کے لیے چھوٹے یا ڈربے نما فلیٹ میں رہنا مشکل ہوسکتا ہے، لیکن بیشتر افراد ایسے ہیں جو غربت یا دیگر وجوہات کی بناء پر وہاں رہنے پر مجبور ہیں۔
ایسے ہی کچھ گھروں کے بارے میں ہم آپ کو یہاں بتا رہے ہیں۔
چین
90 سالہ وانگ چن چن اپنے 60 سالہ بیٹے کے ساتھ شنگھائی میں 107 اسکوائر فٹ کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔