فیس بک میں پہلی بار فیس فلٹرز متعارف
فیس بک نے لائیو ماسک نامی فیچر متعارف کرایا ہے جس میں لوگوں کے چہرے اسنیپ چیٹ کے فلٹرز کی طرح بدل جاتے ہیں۔
مانیں یا نہ مانیں مگر فیس بک یقیناً اسنیپ چیٹ کے فیچرز کو بہت زیادہ پسند کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب اس نے ایک بار پھر اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کا فیچر چرا لیا ہے۔
جی ہاں فیس بک نے لائیو ماسک نامی فیچر متعارف کرایا ہے جس میں لوگوں کے چہرے اسنیپ چیٹ کے لینسز کی طرح بدل جاتے ہیں۔
فیس بک کے یہ سیلفی فلٹرز لائیو ویڈیو کے لیے ہیں اور ابتدائی طور پر اسے ہالووین کے تہوار کے حوالے سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔