پاکستان اس وقت مشکل میں ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر کوئی بھی مؤقف اختیار کرنے سے عالمی توجہ پاکستان کے جوہری اثاثوں پر مبذول ہوسکتی ہے۔
امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائیاں ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی جانب راغب کریں گی کیونکہ موجودہ بحران سے نکلنے کے بعد اس کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔
معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران ایٹم بم نہیں بنا رہا تھا لیکن جب طاقتور سلطنت نافرمان قوم کو 'سزا' دینے کا فیصلہ کرتی ہے تو ان حقائق سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔