ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کے لیے تحریک چلائیں گے، عید کے بعد اتحادی جماعتوں کے ساتھ تحریک پر مشاورت ہوگی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو
عدلیہ کے آزاد ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، جب عدلیہ اپنے فیصلے خود کرے گی تو پھر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے، علی امین گنڈاپور کی میڈیا سے گفتگو
گولیوں اور اسلحے کی خریداری کے لیے وزارت دفاع سے این او سی حاصل نہیں کی گئی تھی، نہ ہی اسلحے کی خریداری کا سالانہ پلان تیار کیا گیا، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ
جعلی بینک اکاؤنٹس کی تعداد 192 تک پہنچ گئی، تحقیقات میں سائبر کرائم کے ملوث افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ، ڈیجیٹل گینگ کی سربراہ ندا کے موبائل فرانزک سے اہم مواد مل گیا
غیر متنازع آبی ذخائر کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا، نئے ڈیمز کی تعمیر صوبوں کے اتفاق سے ہوگی، اجلاس سے خطاب، شہباز شریف سعودی عرب روانہ ہوگئے
اضافی کرایہ چارج کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 1 لاکھ 47 ہزار روپے کے جرمانے، 543 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 140 گاڑیوں کو چلان بھی کیا گیا،ترجمان کمشنرکراچی
کے ٹو بیس کیمپ کے راستے میں گلیشیئرز، پہاڑی راستے اور ڈھلوانیں ہیں، تاہم کچھ حصوں میں مجھے اپنی بائیک کو کندھے پر رکھ کر بھی سفر کرنا پڑا، پاول مالاشکو
7 جون سے ہوا کے زیادہ دباؤ کا سسٹم اثر انداز ہونا شروع ہوگا، 12 جون تک سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
190 ملین پاؤنڈ میں عمران خان کیخلاف متنازع ترین فیصلہ دیا گیا، منتوں، مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج کی تاریخ ملی، وکیل سلمان صفدر ، سماعت 11 جوان تک ملتوی
بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لےرہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، خود ساختہ لاپتہ ہونے کی شرح جبری لاپتہ ہونے سےزیادہ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 300 اور اخراج 3 ہزار کیوسک ریکارڈ، گزشتہ روز ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 25 ہزار کیوسک تھی، واپڈا
20 سے 30 فیصد درآمد کنندگان کو ڈالر خریدنے کی اجازت مل رہی ہے، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات پر کوئی پابندی نہیں، ڈالر سرکاری نرخ سے 3 روپے زائد پر مل رہا ہے، بینکرز
تنخواہ دار طبقے کو معمولی ریلیف، ریٹیل سیکٹر سے وصولیوں پر زیادہ توجہ دی جائیگی، بجٹ کا بنیادی موضوع ڈیجیٹائزیشن ہوگا، نقد و ڈیجیٹل لین دین کیلئے مختلف ٹیکس شرحیں لاگو ہونگی، ذرائع