سپرہائی وے پر بس کی ٹکر سے شوہر جاں بحق اور بیوی زخمی ہوگئی، کورنگی میں بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، بلدیہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوا
دورہ برسلز کے دوران پارلیمانی وفد یورپی یونین اور بیلجیئم کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کرے گا جس میں بھارتی جارحیت اور حالیہ تنازع سے متعلق ’غلط معلومات پر مبنی بھارتی مہم‘ کا مؤثر جواب دے گا۔
حکومت نے اس بجٹ میں کسان پیکج نہیں رکھا گیا، جو کسان دشمن ہے وہ درحقیقت پاکستان کا دشمن ہے، ملک میں کسانوں کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی
بھارت کو اپنے حالیہ جارحانہ اقدامات کو جواز دینے کیلئے گمراہ کن بیانیے گھڑنے سے باز رہنا چاہیے، پاکستان پرامن بقائے باہمی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، دفتر خارجہ
نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام بھی ساتھ جائیں گے، وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی ہوگی۔
پارلیمان سے گزارش ہوگی کہ وہ درکار قانون سازی اور ترامیم مہیا کریں، ٹیکسز کا نفاذ نہیں کرسکے تو ہمیں 400 سے 500 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگانا پڑیں گے، پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
جہاں پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاملات کو ٹھیک کرنے میں چین کا کردار واضح ہے وہیں دونوں ممالک نے سفارتی حساسیت کا بھی مظاہرہ کیا جس نے برف کو پگھلانے میں مدد کی۔
کافی عرصے تک ملکی عدالتیں ڈیجیٹل شواہد کو بروئے کار نہیں لاسکیں کیونکہ انہیں صرف سنی سنائی باتوں کے زمرے میں شمار کیا جاتا تھا، نور مقدم قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
نورپور تھل میں درجہ حرارت 49 ڈگری، گوجرانوالہ، حافظ آباد، کروڑ اور منڈی بہاالدین میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، ہیٹ ویو 13 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 20 سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان کے ناموں سے ہوئی، ڈرائیور گرفتار، ٹینکر تھانے منتقل، مشتعل افراد کی واٹر ٹینکر کو جلانے کی کوشش ناکام بنادی، پولیس
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے درخواستوں پر سماعت کرنا تھی، تاہم جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہوگی۔
س نامی شخص نے دوستی کے بعد گھر بلاکر نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کیا اور ریپ کرکے ویڈیو بنائی، بلیک میل کرکے مزید 2 مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا، معروف یوٹیوبر سمیت 4 ساتھیوں کے ساتھ ہراساں کیا، متاثرہ خاتون
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کیساتھ ایم او یو کے بعد ریلوے کے پورے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا، ریلوے نے 31 مئی تک 77 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو حاصل کیا، حنیف عباسی
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جدہ سے واپس پہنچنے والے حاجیوں کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا، حجاج نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کیے گئے حج انتظامات کو سراہا۔
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملازمت، کرائے پر رہائش، ہوٹلوں میں قیام یا کاروبار کی سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزارت داخلہ