مقامی عدالت نے گزشتہ روز ایف آئی اے کی درخواست پر صحافی مطیع اللہ جان ، اسد طور ، اوریا مقبول جان، صدیق جان سمیت 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔
پولیس اہلکاروں کے شہدا پیکیج میں 10 لاکھ سے ایک کروڑ 10 لاکھ تک اور یونیفارم الاؤنس میں 4 تا 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، شہدا کے خاندانوں کو پلاٹ بھی ملیں گے
بھارت نے پہلگام حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کی پیش کش کو رد کیا، بھارتی عوام سے جھوٹ بولا گیا، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی کا بھارتی صحافی کو انٹرویو
وزیراعظم شہباز شریف نے 5 ارب ڈالر کے باہمی تجارت کے ہدف کے حصول کیلئے کوششوں پر زور دیا، ملاقات میں نائب وزیراعظم، وزیردفاع، فیلڈ مارشل و دیگر حکام بھی موجود تھے
گرفتار ملزمان آن لائن پونزی اسکیم اور انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث ہیں، عوام کو دھوکا دے کر خطیر رقم بٹوری جارہی تھی، ترجمان سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی
پوری دنیا میں سائبر سے متعلق قوانین ہیں، آپ یہ نہیں کر سکتے ہاتھ میں موبائل اٹھا کر فتوے دینا شروع کردیں، پاکستان میں ایک قانون ہے اور اس کے تحت سب چل سکتا ہے، وزیر مملکت داخلہ
پاکستان سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی پر اپنی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی ایک پائلٹ شروع کیا جائے گا، سنگاپور میں رائٹرز نیکسٹ ایشیا سمٹ میں خطاب
درخواست گزار شہزادہ عدنان نے عدالت میں دائرکردہ درخواست میں موقف اختیار کیا تھاکہ سابق صدر پاکستان نے گستاخانہ الفاظ کا استعمال کیا، مقدمہ درج کیا جائے
نامعلوم ذرائع سےآنے والی ای میلز کو نہ کھولنے، اٹیچمنٹ کو اینٹی وائرس سے اسکین کرنے، دہری تصدیق کا نظام اپنانے، مشکوک ای میل کی اطلاع فوری آئی ٹی ایڈمن کو دینے کی سفارش
لگتا ہے یہ مغرور ہوگئے، ہم نے پہلے بھی حکومت گرا کر دکھائی تھی، اب بھی ہم ایسا کرسکتے ہیں، رکن پی پی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے نکل گئے، طلال اور شازیہ مری میں بھی نوک جھونک
خطے میں امن اور سلامتی کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، نائب وزیراعظم کی ملاقات کے بعد گفتگو، ترک وزیر خارجہ نے بیان کو مشترکہ اعلامیہ قرار دے دیا
ایئر چیف مارشل نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور جدید تربیت و ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، آئی ایس پی آر
آئینی بینچ کا 19 جون کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیلوں پر فیصلے تک 5 رکنی بینچ کا فیصلہ اور اسکے نتیجے میں ہونے والے اقدامات معطل کیے جائیں، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کونسل کی استدعا
540 منٹ میں 3 لاکھ 62 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے، الیکشن نہیں دوبارہ گنتی کی استدعا کی ہے، وکیل درخواست گزار، لیگی امیدوار نے عمر ایوب کو مبارکباد دی تھی، وکیل اپوزیشن لیڈر
لاہور کے علاقے اچھرہ میں پالتو کتے کی جانب سے بچے کو کاٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، متاثرہ بچے کے والد نے کتے کے مالک انور کے خلاف مقدمہ درج کروادیا تھا۔
30 سے 40 فیصد پولیس افسران و اہلکاروں کے اہلِ خانہ کینیڈا، ترکیہ، برطانیہ اور مالٹا سمیت دیگر ممالک کی دوہری شہریت رکھتے ہیں، سینئر پولیس افسر کا انکشاف
وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے مغربی ایشیا سفیر سید علی اسد گیلانی نے ترک وزرا کا استقبال کیا، یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، دفتر خارجہ
پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر نے 2019 میں ’اسفندیار ولی پر پشتونوں کو ڈھائی کروڑ ڈالر میں بیچنے کا الزام لگایا تھا، اسفند یار نے 15 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کیا، 10 لاکھ کی ادائیگی کا حکم
ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے تک 36 کلومیٹر پائپ لائن بچھائی جائے گی، پمپنگ اسٹیشن اور فلٹریشن پلانٹ بھی بنے گا، یومیہ 10 ایم جی ڈی پانی ملے گا، سندھ کابینہ نے قرض منظور کرلیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف وزارتوں، محکموں، پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی، وزارت قانون، اور ریونیو ڈویژن کی موجودہ صورتحال کا جائزہ
ہنڈا سٹی 1.2 ایم ٹی، 1.2 سی وی ٹی اور ایسپائر سی وی ٹی اب بالترتیب 47 ہزار، 48 ہزار اور ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 46 لاکھ 96 ہزار، 47 لاکھ 37 ہزار اور 59 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔
شدت پسندوں کو باجوڑ کے لوئی ماموند تحصیل میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ افغانستان کے صوبہ کنڑ سے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سرکاری ذرائع
یہ اب صرف سیاسی انتقام کا معاملہ نہیں رہا، یہ ہر شہری کے حقوق چھن جانے کا معاملہ ہے، بانی نے کہا ہے کہ یہ تحریک اب دوسری تحریک پاکستان کی شکل اختیار کرے گی، بیرسٹر گوہر
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا انیسواں اجلاس منعقد ہوا جس میں کور کمانڈر بلوچستان سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی