• KHI: Partly Cloudy 28.4°C
  • LHR: Clear 32.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 24.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.4°C
  • LHR: Clear 32.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 24.5°C

حج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کا اعلان

شائع July 9, 2025 اپ ڈیٹ July 9, 2025 06:36pm
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

حکومت نے حج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کا اعلان کردیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق نامزد بینکوں اور وزارت کے آن لائن پورٹل پر حج رجسٹریشن دو دن کی توسیع کے بعد اب 11 جولائی تک جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل جمعہ کے روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ کی اہے۔

ترجمان کے مطابق اب تک 3 لاکھ 13 ہزار افراد نے آئندہ سال حج کی رجسٹریشن مکمل کی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026