اسپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس بھجوایا تھا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی۔
قریبی 2 دو منزلہ عمارت کی بالائی منزل بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی، آگ پھیلنے کے خدشے پر برابر والی عمارت خالی کروالی گئی، ریسکیو اداروں نے آگ پر قابو پالیا۔
روبائش مارکی مطلوبہ بولی سے 2 کروڑ روپے زائد کے ساتھ 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلام، کارپوریٹ آفس ون اور 2 کی مشروط بولیاں وصول ہوئیں، بقیہ کی مطلوبہ سطح پر بولی نہ مل سکی، نیب اعلامیہ
اس بار جشن آزادی پر کسی سیاسی جماعت کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی کو 14 اگست کو اپنے گندے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراطلاعات پنجاب
آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، اور مری، گلیات اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات
کاروبار کے دوران 993 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 81 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، مارکیٹ 558 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 647 کی سطح پر بند ہوئی۔
ضبط کی گئی اشیا میں 1100 کلوگرام چرس، 50 کلوگرام آئس اور 100 کلوگرام ہیروئن شامل ہیں، منشیات بحیرہ عرب کے راستے بیرون ملک اسمگل ک جارہی تھی، ترجمان پاک بحریہ
24 اداروں کی نجکاری کا عمل 5 سال میں مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں 13 اور تیسرے مرحلے میں ایک ادارے کی نجکاری کی جائے گی، فہرست قومی اسمبلی میں پیش
آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں 94.89 فیصد نمبرز لینے والی دی آرگینک میٹ کمپنی اماراتی کارفور سپر مارکیٹ کیلئے منظور شدہ سپلائر بن گئی، اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا گیا۔
کاروباری شخصیات کیخلاف انکوائری اور انویسٹی گیشن سے قبل کمیٹی کی منظوری لازمی ہوگی، ایف بی ٓآر کی کمیٹی میں ایف پی سی سی آئی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی شامل ہوں گے، سابق نگران وزیر
شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف فیس ہوگی، رہائشی علاقوں سے کم، کمرشل علاقوں سے زیادہ فیس لی جائے گی، پہلے سال 15 ارب وصولی کا ہدف ہے، ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب
کوہلو، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی اور ہرنائی میں سروس کے 15 اگست تک معطل رہنے کا امکان، آن لائن کلاسز لینے والوں اور فری لانسرز کو مشکلات کا سامنا۔
کان بیٹھنے کے بعد آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں 40 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے نکالے گئے کان کنوں کو طبی امداد فراہم کی، ترجمان
زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا، 2 کی حالت تشویشناک، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
جولائی 2025 میں 2 ارب 69 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، گزشتہ سال اسی مہینے میں مالیت 2 ارب 31 کروڑ ڈالر تھی، ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 8.88 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات
23 جولائی سے شروع ہونے والے ڈالر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں محض 3 روپے کی معمولی کمی واقع ہوئی۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر قائم کاؤنٹرز سے غیر ملکیوں کو امیگریشن کلیئرنس میں تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، ترجمان ایف آئی اے
مذہبی سیاحت اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے گوادر بندرگاہ اور ام قصر بندرگاہ کے درمیان فیری سروس شروع کی جائے گی، وزیر بحری امور اور عراقی سفارتخانے کے وفد کی ملاقات
قومی اسمبلی نے سوسائٹیز رجسٹریشن (ترمیمی) ایکٹ 2025 منظور کر لیا، مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت ڈی جی آری یا متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے رجسٹر ہونے کا اختیار مل گیا۔
امن کے قیام کا راستہ صرف بات چیت ہے، فوجی آپریشن نہیں، امریکا اور اس کے اتحادی افغان طالبان کے خلاف 20 سال تک لڑنے کے بعد بالآخر بات چیت کی میز پر آئے، تیسرے جرگے میں شرکا کی رائے
پاکستان کو موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے سالانہ 50 ارب ڈالر درکار، اقدامات نہ کیے گئے تو موسمی حالات سے 2050 تک ملک کو ایک ہزار 200 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے، تحقیق
5 اور 6 اگست کی درمیانی شب ' فتنہ الہندستان' کے دہشت گردوں نے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر