• KHI: Partly Cloudy 35.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 35.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.5°C

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سیکیورٹی خدشات کی بنا پر معطل

شائع August 7, 2025 اپ ڈیٹ August 7, 2025 02:16pm
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سیکیورٹی خدشات کی بنا پر معطل کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کے 15 اگست تک معطل رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع کوہلو، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی اور ہرنائی میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے صوبے میں طلبہ آن لائن کلاسز میں شرکت سے قاصر ہیں، جب کہ فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026