• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

سعودی عرب: محرم سے ناجائز تعلقات پر سرقلم

شائع December 10, 2013

ریاض: سعودی حکام نے منگل کے روز ایک شخص کا سر قلم کردیا ہے جس پر محرم سے ناجائز تعلقات قائم کرنے کا الزام تھا۔

سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے اعلامیے کے مطابق سعودی قومیت کے حامل حسن غزنوی کو جزان کے شہر میں موت کی سزا دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تعلقات کے باعث خاتون حاملہ ہوگئی تھیں تاہم اس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حسن کا ان سے کیا رشتہ تھا یا بچے کی پیدائش واقع ہوئی یا نہیں۔

دوسری جانب ایک الگ اعلامیے کے مطابق ریاض میں ایک پاکستانی شخص کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں موت کی سزا دے دی گئی۔

انہیں دارالحکومت ریاض میں سزا دی گئی۔

سعودی عرب کے قوانین کے مطابق ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی، ڈرگ اسمگلنگ اور دیگر جرائم کی سزا موت ہے۔

اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق سر قلم کیے جانے کے حالیہ واقعات کے بعد رواں سال سعودی عرب میں 75 افراد کو موت کی سزا دی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 76 تھی۔

تبصرے (6) بند ہیں

Arshad Shams Gucha Dec 10, 2013 11:33pm
This rule will help to stop the crime and corruption. I agree with it .
Pervaiz Dec 11, 2013 12:56am
This inhuman act must be condemned. Saudis insan bajao !!
rabnawaz Dec 11, 2013 05:46pm
افسو س صد افسوس ان نم نہاد علماء پر۔ صرف اور صرف فتوی بازی ان کا کام ھے۔ پیسے دے کر جس طرح کا فتوی لے لو۔ کسی نے گھڑی کے خلاف ۔ کسی نے لاوڈ سپیکر کے استعمال پر کسی قاید اعظم پر؛ کسی علامہ اقبال پر کسی طالبان کے کے خلاف کسی نے ان کے حق ميں؛ ہر مولوی نے اپنے علاوہ دوسرے کے خلاف کفر کے اتنے فتوے موجود ھیں '' ان نام نہاد علماء نے اسلام کا ایک بہیانک رخ پیش کیا جس سے غیر مسلم تو دور کی بات مسلم کو بھی ڈر لگتا ھے؛؛چلو ایک اور فتوی ھی سہی؛ ھے امن کا درغہ کا بنایا جنہں توے ؛؛ تونے خود کر رھے ھیں فتنوں کو آنکھوں سے اشارے؛ سعودیہ عرب میں بھی ان کے بھا ي ملاوں کو خوش کیا جاتا ھے اس لی وہاں ایسے قانون موجودھیں جو قرآن و سنت کے منافی ھیں
MUHAMMAD YASIR Dec 12, 2013 08:00am
sahi IQDAM HA .PAKISTAN ME IESA HOJAYE TU AMAN QAIM HOJAI.
یمین الاسلام زبیری Dec 12, 2013 10:21pm
یہ خبر بہت مختصر ہے اور سہی طور پر سمجھنے کے لیے ساری تفصیل کی ضرورت ہے. اسلامی حساب سے ایسی وارداتوں کی مکمل تحقیق ہونی چاہے، گواہان کی شرط بھی پوری ہونی چاہیے.اس سلسلے میں بی بی عا یشہ (ر) کا واقعہ نہیں بھولنا چاھیئے. بعض حکومتوں سے خطرہ رہتا ہے کہ وہ ذاتی انادکی وجہ سے بھی کسی کو بھی مورد الزام ٹھراسکتی ہیں.
SABA Dec 13, 2013 11:35am
THIS IS REALY AN ISLAMIC LAW TO PENALIZE THE CRIMINALS....... MAY ALLAH GIVE US POWER TO APPLY THIS LAW IN PAKISTAN ALSO

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025