سعودی عرب: محرم سے ناجائز تعلقات پر سرقلم
ریاض: سعودی حکام نے منگل کے روز ایک شخص کا سر قلم کردیا ہے جس پر محرم سے ناجائز تعلقات قائم کرنے کا الزام تھا۔
سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے اعلامیے کے مطابق سعودی قومیت کے حامل حسن غزنوی کو جزان کے شہر میں موت کی سزا دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ تعلقات کے باعث خاتون حاملہ ہوگئی تھیں تاہم اس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حسن کا ان سے کیا رشتہ تھا یا بچے کی پیدائش واقع ہوئی یا نہیں۔
دوسری جانب ایک الگ اعلامیے کے مطابق ریاض میں ایک پاکستانی شخص کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں موت کی سزا دے دی گئی۔
انہیں دارالحکومت ریاض میں سزا دی گئی۔
سعودی عرب کے قوانین کے مطابق ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی، ڈرگ اسمگلنگ اور دیگر جرائم کی سزا موت ہے۔
اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق سر قلم کیے جانے کے حالیہ واقعات کے بعد رواں سال سعودی عرب میں 75 افراد کو موت کی سزا دی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 76 تھی۔
تبصرے (6) بند ہیں