کراچی میں رینجرز پر حملہ
پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں جمعرات کی صبح رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جسکے نتیجے میں کم از کم ایک اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔
دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جسے ریموٹ کنڑول ڈیوائس سے اڑایا گیا۔
زخمی اہلکار جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔