دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو شکست
دبئی: سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران 24 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ۔ ایک سے برابر کردی۔
اس فتح کے ساتھ مہمان ٹیم بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہونے کا اعزاز بچانے میں بھی کامیاب رہی۔
فتح کی صورت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آجاتا تاہم مڈل آرڈر کی ناقص کارکردگی پاکستان کو ایک مرتبہ پھر لے ڈوبی۔
اختتامی اووروں میں مزاحمت کے باوجود پاکستان منزل سے 24 رنز دور ڈھیر ہوگیا۔