امریکی اسکول میں فائرنگ، حملہ آور ہلاک

شائع December 14, 2013
۔—اے پی فوٹو۔
۔—اے پی فوٹو۔

لاس اینجلس: امریکی ریاست کولاراڈو میں جمعے کے روز اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حملہ آور مارا جاچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈینور کے مضافات میں واقع اراپاہو ہائی اسکول میں واقعہ پیش آیا جہاں اطلاعات کے مطابق آگ بھی لگی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ مقام گزشتہ سال اورورا مووی ٹھیٹر میں پیش آنے والے واقعے کے مقام سے قریب ہے۔ واقعے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

این بی سی ٹیلی ویژن کے مطابق تاحال کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم کچھ دیگر اطلاعات کے مطابق حملہ آور مارا جاچکا ہے۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے میڈیا بریفنگ جلد کی جائے گی۔

اسکول میں تقریباً 2200 طالب علم پڑھتے ہیں اور اس میں 70 کلاس رومز بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 جون 2025
کارٹون : 18 جون 2025