حفیظ اور اجمل کے جادو نے لنکا ڈھادی
ابوظہبی: پاکستان نے بدھ کو سری لنکا کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر 3-1 سے سیریز اپنے نام کرلی تھی۔ سری لنکا کیخلاف چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کے محمد حفیظ نے اہم ترین کردار کیا اور آف اسپنر سعید اجمل کا جادو سر چڑھ کر بولا جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
محمد حفیظ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے کیریئر کی نویں سینچری بنائی۔
پاکستان نے 48.5 اوورز میں سری لنکا کو 225 رنز تک محدود رکھا جبکہ عمر گل نے سینتیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی بیٹسمین محمد حفیظ ۔ جو شارجہ میں اپنی دو سینچریوں سے پہلے اور تیسرے میچ میں پاکستان کو فتح دلاچکے تھے ۔ نے تلکا رتنے دلشان کی گیند پر میچ کا بارہواں چوکا لگاکر سینچری مکمل کی۔ انہوں نے اس کامیابی پر شائقین سے داد لی اور اپنا بلا لہرا کر خوشی کا اظہار کیا۔
اس طرح حفیظ ون ڈے تاریخ میں چھٹے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ہی سیریز میں تین سینچریاں اسکور کی ہیں۔
مجموعی طور پر حفیظ نے 119 گیندوں پر دو چھکے اور بارہ باؤنڈریاں لگائیں اور دوسری جانب شعیب مقصود نے 56 گیندوں پر 46 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
شرجیل خان تیرہ رن پر آؤٹ ہوگئے اور اس کے بعد حفیظ اوراحمد شہزاد ( چوالیس رنز) نے پاکستان کو 84 رنز دے کر آگے بڑھایا۔
شہزاد جنہوں نے دوسرے میچ میں شاندار 124 اسکور کئے تھے بہتر اسٹارٹ لیا اور نوان کلاسیکارہ کو گیندوں پر تین چوکے لگائے۔
اس کے بعد مقصود اور شعیب نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 111 قیمتی رنز جوڑے اور اس طرح اس سال یہ ساتواں ون ڈے میچ ٹھہرا جس میں پاکستان فتح سے ہمکنار ہوا۔
پاکستانی کپتان مصباح الحق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں۔
' سیریز کی فتح سے ہمیں مزید اعتماد اور خوشی ملی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ گل نے شروع سے ہی سیدھی ٹون برقرار رکھی جبکہ باقی سب نے اچھی باؤلنگ اوربیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ' انہوں نے کہا۔
سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے تمام شعبوں کو شکست کی وجہ قرار دیا۔
شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
چار ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز میں پاکستان نے پہلا میچ اور تیسرا میچ بالترتیب گیارہ اور ایک سو تیرہ رنز سے جیتا تھا ۔ یہ دونوں میچ شارجہ میں ہوئے تھے جبکہ سری لنکا نے دبئی میں ہونے والا میچ جیتا تھا۔
اس سیریز کا آخری اور پانچواں میچ جمعےکو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان اور سری لنکا تین ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جو 31 دسمبر سے ابو ظہبی میں شروع ہوں گے۔