کیجریوال دہلی کے وزیراعلیٰ بن گئے
نئی دہلی: ہندوستان میں کرپشن کے خلاف نعرہ بلند کرنے والی نئی سیاسی جماعت کے سربراہ نے درالحکومت دہلی کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔
عام آدمی پارٹی نے گزشتہ ماہ انتخابات کے دوران دہلی کی 70 میں سے 28 نشستیں جیتی تھیں جسکے باعث ہفتے کو اروند کیجریوال ہفتے کے روز یہ تقریب منعقد ہوسکی۔
جماعت کو کانگریس پارٹی کی حمایت حاصل ہے جس نے تین مرتبہ دہلی پر حکمرانی کی ہے۔
کیجریوال سابق سول سرونٹ رہے چکے ہیں اور کرپشن مخالف مہم کا اہم حصہ ہیں۔
اس موقع پر چھ دیگر وزیروں نے بھی حلف اٹھایا جس کی تقریب دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے۔











لائیو ٹی وی