دو ہزار تیرہ لولی وڈ کا سال

30 دسمبر 2013

سال 2013 پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہوا۔ اس سال ریلیز ہونے والی کچھ فلموں نے نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی مقبولیت حاصل کی۔

میں ہوں شاہد آفریدی اور زندہ بھاگ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب رہیں۔

رواں سال الیکشن سے پہلے ریلیز ہونے والی فلم 'چنبیلی' کی جس میں پاکستان کی عوام کو اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کی ترغیب دی گئی  کم بجٹ کی اس معیاری فلم نے ساڑھے سات کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

میرو گور کی ہدایت میں بننے والی فلم 'زندہ بھاگ' بھی رواں سال کی کامیاب فلموں میں شامل ہے، اس فلم نے نہ صرف باکس آفس پر جم کر بزنس کیا بلکہ ناقدین  سے بھی خوب داد سمیٹی۔ معروف ہندوستانی اداکار نصیر الدین شاہ نے فلم میں اہم کردار نبھایا اور  فلم  نے نو کروڑ کا بزنس کیا۔

پاکستان کے ٹی وی اسٹار ہمایوں سعید اور ماہ نور بلوچ کی  عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم 'میں ہوں شاہد آفریدی' بھی باکس آفس  پر کامیاب رہی،  یہ فلم بارہ کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔

اور آخر میں بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم 'وار' رہی جو پاکستانی تاریخ کی کامیاب ترین فلم قرار پائی، اس تہلکہ خیز فلم کی کامیابی کی گونج نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی سنی گئی اور اس فلم نے بیس کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔