• KHI: Clear 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

امریکا میں روز پریڈ

شائع January 3, 2014

امریکا میں سالانہ روز پریڈ نے لوگوں پر سحر طاری کرکے رکھ دیا، نئے سال کی رنگینیوں میں اضافہ کرنے والی اس پریڈ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ کیلیفورنیا میں 1890 سے منعقد ہونے والی اس پریڈ کو امریکہ میں نئے سال کا جشن بھی قرار دیا جاتا ہے۔ 2014 کی روز پریڈ کا تھیم تھا (ڈریم کم ٹرو) جس میں پھولوں سے بنی دیوہیکل گاڑیاں اور ان پر سوار پھولوں سے ہی تخلیق کردہ مجسمے شامل تھے۔ پھولوں سے بنی سینکڑوں دلفریب اشیاء کو بنانے کیلئے دنیا بھر سے لاکھوں نایاب پھول درآمد کئے گئے۔