کمبوڈیا میں احتجاج

04 جنوری 2014

کمبوڈیا میں فیکٹری ملازمین کا احتجاج اس وقت خونریز ہوگیا، جب ملٹری پولیس نے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔ جس کے جواب میں مظاہرین نے پتھروں، بوتلوں اور دیگر چیزوں سے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا۔