امریکہ میں خون جمادینے والی سردی

شائع January 6, 2014

امریکہ کے کئی علاقے اس وقت تاریخی سردی کی لپیٹ میں ہیں ایک موسمیاتی کیفیت ' پولر ورٹیکس" کی وجہ سے ملک کےاکثر علاقوں کے معمولات منجمند ہوکر رہ گئے ہیں۔

امریکہ اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے بہت بڑا رقبہ برفانی چادر میں لپٹ گیا ہے جس کی موٹائی دو فٹ تک ہے۔

اس موسمی شدت سے اب تک 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تقریباً 3700 فلائٹس کینسل کی جاچکی ہیں۔

لوگوں کو اپنی حفاظت کیلئے گھروں تک محصور ہونے کے احکامات دیئے گئے ہیں جبکہ کئی ریاستوں میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔

سی ٹی وی کی نیوز رپورٹس کے مطابق اتوار کی رات کو کینیڈا میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن ہوا جب 90,000 گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ اس سے لوگوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی سردی سے عاجز تھے۔

کینساس میں محکمہ موسمیات نے پیر کی صبح کیلئے منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ کی پیش گوئی کی ہے جبکہ 1912 میں یہاں منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ سردی پڑی تھی۔ لیکن کینساس اسٹار اخبار کے مطابق سرد ہوائیں اب جان لیوا ہوگئی ہیں۔

جنوبی ڈکوٹا کے کسانوں نے اپنے مویشیوں کو گرم رکھنے کے خصوصی اقدامات کئے ہیں اور اس موسم نے جانوروں پر بہت منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

انڈیانا ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی کردی گئی ہے جبکہ سڑکوں پر صرف ایمرجنسی اور قانون نافذ کرنے والوں کی گاڑیاں موجود ہیں۔

موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ امریکہ اس وقت آرکٹک کینیڈا سے آنے والے سرد ہوا کے جھکڑ یا پولر ورٹیکس کی زد میں ہے ۔ اس میں سرد ہوان قید ہوجاتی ہے اور یہ ایک بگولے کے طرح ایک جگہ رک جاتا ہے جہاں موسم سرد سے سرد ہوتا جاتا ہے۔

سرد ہوا کثیف ( ڈینس) ہوتی ہے، یہ دور تک سفر کرتی ہے اور اسی لئے یہ جنوب کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بی بی سی میں موسمیات کے ماہر نے کہا ۔

ٹینیسی اور کینٹکی میں کئی انچ برف پڑی ہے جبکہ اوہایو، جنوبی ڈکوٹا اور الینوائے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آرکٹک سے آنے والی یخ ہواؤں کی لہر منگل تک پورے ملک میں سفر کرے گی۔

امریکہ میں قومی موسمیاتی سروس کے ماہر باب اوراویک نے بتایا کہ آرکٹک ہواؤں کی یہ لہر اس سے قبل 1994 میں آئی تھی۔

' اس طرح کے شدید موسم روز روز نہیں آتے۔'

کینیڈا کے بعض علاقوں میں گزشتہ بیس سال کے دوران ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے ۔ ٹورانٹو میں مائنس 29 اور کوبیک میں منفی 38 درجہ حرارت ہے۔

کینیڈا کی ریاست مینی ٹوبا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص بل برانٹ نے بی بی سی کو ای میل کی کہ وہاں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

بوسٹ میں اب تک مجموعی طور پر 18 انچ برف پڑچکی ہے۔

ایئرپورٹ پر آنے والے لوگ بھی پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ فلائٹ کینسل ہونے سے مسافروں کے پاس کمبل ، خوراک اور رہائش کی کوئی واضح انتظام نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025